بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے دلتوں سے معذرت خواہی کریں

   


مخالف دلت بیانات ، ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کا مکتوب
حیدرآباد: ٹی آر ایس کے دلت ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے مخالف دلت ریمارکس کی مذمت کی اور معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ دلت ارکان اسمبلی کی جانب سے بنڈی سنجے کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے ۔ گورنمنٹ وہپ بالراج اور دیگر 11 دلت ارکان اسمبلی نے مکتوب پر دستخط کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالف دلت بیانات پر عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔ ارکان اسمبلی بی سمن ، پربھاکر اور دوسروں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اعلیٰ طبقات کی پارٹی ہے اور دلتوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ بنڈی سنجے کے بیانات پارٹی کی مخالف دلت نظریات کی عکاسی کرتے ہیں۔ بنڈی سنجے کو دلت طبقہ سے معذرت خواہی کرنی چاہئے ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دلتوں اور دیگر کمزور طبقات کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اقامتی اسکولوں کا جال پھیلادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ قومی سطح کے امتحانات میں نمایاں مطاہرہ کر رہے ہیں۔