حیدرآباد13جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ کنوینر نے بی پی سی طلبہ جنہوں نے ایمسیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے ان کیلئے کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ Bi-PC طلبہ جو تلنگانہ ایمسیٹ میں کامیابی کے بعد بی ۔ فارمیسی ‘ فارم ۔ڈی ‘ فارماسیٹیکل انجنیئرنگ‘ بائیو میڈیکل انجنیئرنگ ‘ و بائیو ٹیکنالوجی میں داخلہ کے خواہشمند ہیں وہ 2اور3 ستمبر کو کونسلنگ کیلئے سلاٹ بک کرسکتے ہیں ا س کے بعد 4اور5 ستمبر کو اسنادات کی تنقیح کا عمل مکمل کیا جائیگا ۔ 4تا7 ستمبر امیدواروں کو ویب آپشن کی سہولت فراہم کی جائے گی اور 11ستمبر کو بی ۔ فارمیسی و فارم ڈی میں مخلوعہ نشستیں الاٹ کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔17 ستمبر کو بی پی سی امیدواروں کی قطعی کونسلنگ ہوگی۔اس کے بعد 23 ستمبر کو قطعی نشستیں الاٹ کردی جائیں گی ۔ تلنگانہ ایمسیٹ کنوینر سے 24ستمبر کو کالج کی جانب سے داخلوں کی فراہمی کے سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔م