بی ٹیک میں داخلہ حاصل کرنے والے 41 ہزار طلبہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے اہل

   

20 ہزار طلبہ کی فیس صدفیصد ادا کی جائے گی ۔ اقلیتی طلبہ کو بھی فائدہ
حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں ایمسیٹ کی پہلی کونسلنگ کے دوران بی ٹیک کی نشستیں حاصل کرنے والے صرف 67 فیصد امیدواروں کو ہی حکومت کی جانب سے فیس ریمبرسمنٹ حاصل ہوگی ۔ ایسے امیدوار جو کنوینر کوٹہ میں نشستیں حاصل کرچکے ہیں ۔ وہی فیس ری ایمبرسمنٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے طلبہ کے ارکان خاندان کی سالانہ آمدنی اندرون دیڑھ لاکھ اور شہری علاقوں میں رہنے والے طلبہ کے ارکان خاندان کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ سے کم ہونی چاہئے ۔ ایسے ہی طلبہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے مستحق ہوں گے ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور اقلیتی طلبہ کی مکمل فیس ری ایمبرسمنٹ کی جائے گی ۔ ماباقی طلبہ جن کے رینکس 10 ہزار کے اندر ہوں گے انہیں صد فیصد ری ایمبرسمنٹ حکومت منظور کرے گی ۔ مختلف کالجس میں فیس کتنی بھی ہوحکومت کی جانب سے صرف 35 ہزار روپئے ہی جاری کئے جائیں گے ۔ اس مرتبہ 60,941 بی ٹیک طلبہ 228 بی فارمیسی کے طلبہ جملہ 61,169 طلبہ کو نشستیں حاصل ہوئیں جن میں 41 ہزار 67 فیصد طلبہ ہی فیس ری ایمبرسمنٹ حاصل کرپائیں گے ۔ 100 فیصد فیس حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 20 ہزار ہے ۔ 35 ہزار روپئے اور زیادہ سے زیادہ فیس 1.34 لاکھ روپئے تک ہے۔ نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ فوری فیس ادا کرتے ہوئے آین لائین میں سیلف رپورٹنگ کرلیں۔ ن