تائیوان میں آتشزدگی ، سات ہلاک

   

تائپے۔ 14ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) تائیوان کے دارالحکومت تائیپے کے ایک رہائشی علاقے میں ہفتے کی صبح آتشزدگی کے واقعہ میں سات لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر جھلس گئے ۔فائربریگیڈ محکمے نے بتایا کہ ایک شخص نے صبح ایک بج کر 20منٹ پر ایک عمارت میں آگ لگا دی۔موقع پر پہنچے اہلکاروں نے تقریباً تین بجے آگ پر قابو پایا۔ فائربریگیڈ کے ذرائع کے مطابق اس عمارت میں رہنے والے 46لوگوں میں سے چھ لوگوں کی نعشیں عمارت کے اندر سے برآمد کی گئیں جبکہ ایک شخص کی ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔اس واقعہ میں دو لوگ کھڑکی سے کود کر بھاگنے کے دوران معمولی طورپر زخمی ہوگئے ۔ جبکہ 37لوگ صحیح سلامت باہر نکلنے میں کامیاب رہے ۔پولیس نے بتایا کہ ایک 21سالہ لڑکے کو گرفتارکیاگیا ہے ۔اس کی شناخت سینگ کے طورپر کی گئی ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پانچ لیٹر بیرل گیسولین سے عمارت کو آگ کے حوالے کردیا۔ملزم شخص مبینہ طورپر ذہنی طورپر مفلوج ہے ۔اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔