بیجنگ : چین کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ رواں ہفتے ایسے کئی واقعات کے بعد چین کے 39 جیٹ طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود میں پرواز کی۔ یہ اشتعال انگیزی چین کے قومی دن کے دو روز بعد جبکہ تائیوان کے قومی دن سے ایک ہفتہ قبل کی گئی ہے۔ تائیوان کے وزیر اعظم نے تائی پے میں کہا کہ بیجنگ جان بوجھ کر فوجی جارحیت میں الجھ رہا ہے۔