تاجکستان میں6.4 شدت کا زلزلہ

   

دوشنبہ: وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں آج سویرے ریختر پیمانے پر 6.4 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔یورپی سیسمولوجیکل سینٹرنے اطلاع دی ہے کہ تاجکستان میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔ یہ زلزلہ اتوار کے روز سویرے 4:24 بجے آیا، جس کا مرکز خوجند شہر سے جنوب مشرق 170 کلو میٹر زیادہ کے فاصلے پر تھا ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ابھی تک ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔زلزلہ کے مرکز کی ریلیز میں بتایا گیا کہ اس سے چند گھنٹے قبل وسطی میانمار اور پاپوا نیو گنی کے ساحلی علاقوں میں بھی بالترتیب 5.5 اور 5.7 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔