نئی دہلی ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ثقافت مہیش شرما نے آج پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2015-18ء کے دوران سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والی سرکردہ یادگاروں میں تاج محل ، قلعہ آگرہ ، قطب مینار ، لال قلعہ اور ہمایوں کا مقبرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان یادگاروں کے ساتھ ٹاپ 10میں سن ٹمپل کونارک ، ملاپورم کی یادگاریں ، ایلورا کی غاریں ، کھجوراہو کی یادگاریں اور اورنگ آباد کی اجنتا غارے شامل ہیں ۔