* وزیر سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ سیاحوں کی سیر کیلئے تاج محل بہت جلد رات بھر کھلا رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محبت کی عظیم یادگار سمجھے جانے والے دنیا کے عجوبہ کو رات کے اوقات کھلا رکھنے کیلئے ہمیں بے شمار درخواستیں موصول ہورہی ہیں اور ہم اس کو خواہش کی حقیقت میں بدلنے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ پٹیل نے تاج محل فی الحال مہینہ میں پانچ مرتبہ رات میں نظاہرہ کیلئے کھلا رکھا جارہا ہے۔