تارکین وطن کو صحرا میں چھوڑدیں

   

کویتی اداکارہ کے متنازعہ بیان کے بعد عوام کی شدید تنقید
کویت سٹی۔2 اپریل (سیاست نیوز)کویت کی نامور اداکارہ حیات الفاحد کوبیرونی شہریوں کو کویت سے باہر نکالنے کے بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔71 سالہ اداکارہ حیات الفاحد نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تارکین وطن کو ملک سے باہر نکال دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تنگ آچکے ہیں۔ اگر ہم بیمار ہو گئے تو ہمارے لیے دواخانہ نہیں ہوں گے۔سوشل میڈیا صارف احمد یوسف نے کہا کہ اداکارہ کو شاید معلوم نہیں کہ ان غیر ملکیوں کے بغیر وہ ڈبل روٹی بھی نہیں خرید سکیں گی۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اپنی جائے پیداش کا انتخاب نہیں کرتا۔ لوگوں کو بہتر وسائل کی تلاش میں نقل مکانی کرنا پڑ جاتی ہے۔کویت میں اب تک 317 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ کوئی اس وبا سے تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔