امرتسر، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ’امرتسر وکاس منچ‘ کے صدر منموہن سنگھ نے شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے چہارشنبہ کے روز لاک ڈاؤن داؤن کے سبب خلیجی ممالک میں پھنسے ہزاروں ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔مسٹر سنگھ نے فلائی امرتسر اینی شی ایٹیو کے گلوبل کنوینر سمیپ سنگھ گمٹالا نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کئے گئے لاک ڈاؤن کے سبب ہزاروں ہندوستانی متحدہ عرب امارات، کویت، قطر جیسے خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں ہزاروں پنجابی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 350000 سے زیادہ ہندوستانیوں نے گھر واپس آنے کے لئے اپنے نام کامرس ایمبیسی میں رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ مئی کے پہلے ہفتے میں دوبئی واقع ہندستانی کامرس ایمبیسی کو تقریباً دو لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔مسٹر گمٹالا نے کہا کہ لوگ تین مہینوں سے ہندوستان آنے کا انتظار کررہے ہیں لیکن انہیں کوئی جواب نہیں مل رہا ہے ۔ ورشا شرما، خلیجی ممالک میں بہت سے مہاجر مزدوروں مین سے ایک ہیں جن کو کووڈ۔ 19 کے سبب نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔کورونا وائرس پھیلنے سے یو اے ای اور خیلیجی ممالک کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔