دعوت افطار پروگرام سے رکن اسمبلی این نریندر اور دیگر کا خطاب
ورنگل ۔انتظامی کمیٹی مسجد زکری ٰ ایل بی نگر ورنگل کی جانب سے کاسمو کنونشن ہال ورنگل میں بڑے پیمانے پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ جناب محمد عبداللہ صدرانتظامی کمیٹی مسجدزکری ٰ و ریاستی صدر ( آر یو پی ٹی)نے کی ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی ورنگل ایسٹ این نریندر، ڈپٹی میئر گریٹر ورنگل محترمہ رضوانہ شمیم مسعود نے شرکت کی جبکہ اعزازی مہمامان کی حیثیت سے مقامی کارپوریٹر محمد فرقان کے علاوہ ورنگل ایسٹ حلقہ کے تمام کارپوریٹرس نے شرکت کی ۔ محمد عبداللہ صد ر انتظامی کمیٹی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی این نریندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ورنگل شہر ایک تاریخی شہر ہے ۔شہر ورنگل گنگاجمنی تہذیب کی ایک مثال ہے جہاں تمام طبقات کے افراد مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے تہواروںمیں بڑے ہی احترام کے ساتھ شرکت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے دعوت افطار سے بھائی چارہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔اس پروگرام کوصدر کمیٹی محمد عبداللہ کے علاوہ دیگر احباب نے بھی مخاطب کیا ۔مولانا ہارون رشید قاسمی نے دعا کی ۔اس موقع پر کمیٹی کے سکریٹری محمد علی حمایت ،نائب صدور ایم ڈی سرور پاشاہ ،ایم ڈی مختار احمد ، جائنٹ سکریٹری محمد عارف ،خازن عظمت اللہ خان جاوید ،اراکین سید احمد ،محمد قیصر ،محمد تحسین ،محمد افضل ،محمد نظیر علی ،عزیز ،عقیل ،عامر ،ابراہیم کے علاوہ سینئر ٹی آر ایس قائدین سید مسعود ،ایم اے جبار ،محمد چاند پاشاہ ،محمد امجد ،محمد اعظم اور دیگر موجود تھے ۔