تاریخی چارمینار پر صفائی اور سیفٹی

   


مشن ’’ہمارا چارمینار ، سواچھ چارمینار ‘‘ کے حصہ کے طور پر اطراف کے علاقوں میں بھی صفائی

حیدرآباد : کوویڈ۔19 وباء کے دوران ضروری خدمات انجام دینے والے ورکرس نے شہر میں صاف صفائی بالخصوص تاریخی چارمینار کے اطراف میں صاف صفائی پر توجہ دی اوراسے صاف رکھا ۔ Ixora FM کے سینیٹیشن ورکرس نے جی ایچ ایم سی کے اشتراک سے چارمینار اور اس کے اطراف کے علاقہ کو صاف رکھا ۔ سینیٹیشن ورکرس گزشتہ 14 ماہ سے صفائی کا کام انجام دے رہے ہیں اور لاک ڈاؤن میں بھی اور اب موسم سرما میں جس میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہورہی ہے ۔ یہ کام انجام دیا جارہا ہے ۔ Ixora FM کے سینیٹیشن ورکرس نے جی ایچ ایم سی کے اشتراک سے ایک مشن شروع کیا ہے ۔ ’’ہمارا چارمینار ، سواچھ چارمینار‘‘ تاکہ اس تاریخی عمارت کے علاقہ کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔ یہ ورکرس یہاں کوڑا کرکٹ کو جھاڑ کر صاف کریں گے اور چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے ٹائیلس کی صفائی کریں گے ۔ ہر رات کو یہ ورکرس چارمینار ، مکہ مسجد ، لاڈ بازار روڈ ، گلزار حوض اور نیاپل روڈ کی صفائی کرتے ہیں ۔ انہیں چارمینار کے اطراف کے علاقہ کو صاف رکھنے کیلئے ان کی کاوشوں پر اسٹارٹ اپ کی جانب سے اعزاز اور تہنیت بھی پیش کی گئی ۔ صفائی کے طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک سوپروائزر نے کہا کہ ’’میں صفائی کے کاموں کی نگرانی کرتا ہوں ۔ وہ چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے حصہ کے طور پر اس یادگار عمارت کے اطراف بچھائے گئے ٹائلس کی جھاڑو دے کر صفائی کرتے ہیں اور فلورنگ کی صفائی کیلئے اسکربرس کا استعمال کرتے ہیں اور معیاری کیمیکلس کے ساتھ سنگل ڈیسک مشینس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہم سینیٹیشن ورکرس ہر روز رات 12 بجے کے بعد آتے ہیں اور اس علاقہ میں پوری طرح صفائی کرتے ہیں ‘‘ ۔ Ixora FM کے انچارج نے کہا کہ ’’ہم چارمینار کے پاس تین سال سے زائد عرصہ سے کام کررہے ہیں ۔ صفائی کا کام ختم کرنے کے بعد ہم ہر شاپ پر جاکر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہیں ۔ بعض دکان دار پر اس سلسلہ میں آگے آئے ہیں اور ہمارے صفائی کے کام کی ستائش کی ہے ‘‘ ۔