نئی دہلی ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیری سی پی آئی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر کو دیئے گئے خصوصی موقف آرٹیکل 370 کی برخاستگی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت بنچ نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کیا ہے ۔ ان کے علاوہ کانگریس قائد غلام نبی آزاد ، سی پی آئی ایم لیڈر سیتارام یچوری ، ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وائیکو ، ڈاکٹر سمیر کول اور ملیشیاء کے تاجر این آر آئی آصف مبین کی اہلیہ نے بھی درخواست داخل کی ہے ۔ تاریگامی کو آرٹیکل 370 کی برخواستگی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کی پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری نے عدالت عالیہ میں ان کی گرفتاری کو بھی چیالنج کیا ہے ۔
