حیدرآباد۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک پولیس سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔ جب وہ لاک ڈاؤن کے دوران تین افراد کو گھر کے پاس تاش کھیلتے دیکھ کر انہیں گھسیٹتے ہوئے زدوکوب کیا تھا۔ کھمم کے پولیس کمشنر تفسیر اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر پولیس وینکٹ ریڈی کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔