تامل ناڈو دورے پر بولے راہل، کہا آر ایس ایس ملک کو کو کررہی ہے تباہ

,

   

راہل گاندھی ان دنوں تین روزہ تامل ناڈو دورے پر ہیں۔ہفتے کے روز وہ ریاست کے توتوکڑی میں تھے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ ایک خطاب کے دوران راہل گاندھی نے مرکز اور راشٹریہ سونیہ سیوک سنگھ پر زوردار حملہ کرتے ہوئے آر ایس ایس کو تنظیمی توازن کو خراب کرنے کا الزام لگایا۔ سابق کانگریس صدر نے کہا کہ اگر اداروں کے مابین توازن بگڑتا ہے تو قوم پریشان ہوجاتی ہے۔ پچھلے 6 سالوں سے تمام اداروں پر منظم انداز میں حملہ کیا جا رہا ہے۔یہ افسوسناک ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت کی موت ہوگئی ہے کیونکہ ایک ادارہ آر ایس ایس ہمارے ملک کے توازن کو بگاڑ اور برباد کررہا ہے۔