نارائن پیٹ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ نے تبادلے پر جا رہے ضلع کے ایم پی ڈی اوز کو مبارکباد دی ضلع کلکٹر کویا شری ہرشا نے کلکٹریٹ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں نارائن پیٹ ضلع سے دوسرے اضلاع کو ٹرانسفر کرنے والے ایم پی ڈی اوز کو تہنیت پیش کی اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر کلکٹر نے ایم پی ڈی اوز کو مشورہ دیا کہ ضلع نارائن پیٹ میں اتنے دنوں تک کام کرنے کے بعد وہ ضلع کی قابل لحاظ ترقی کا حصہ بن گئے ہیں، اور وہ دوسرے اضلاع میں بھی اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دیں اور اچھی شہرت حاصل کریں دریں اثناء حالیہ تبادلے کے طور پر، چار MPDOچار ایم پی ڈی اوز ضلع سے ایک محبوب نگر ضلع، ایک کو ونپرتی ضلع، ایک کو جوگولمبا گدوال ضلع اور ایک کا ضلع سدی پیٹ میں تبادلہ کیا گیا۔ اسی طرح ڈی آر ڈی اے گوپال نائک جو یہاں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ان کا ناگر کرنول ضلع میں تبادلہ جاری ہوا ہے۔ اس پروگرام میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر مایاوک متل اور ZP کے ڈپٹی سی ای او جیوتی نے حصہ لیا۔