تجزیہ کے منصوبہ کا نوٹیفکیشن اندرون10 یوم جاری کرنے کی ہدایت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز تمام ریاستی بورڈوں کو اپنے بارہویں درجے کے منسوخ امتحانات کے نتائج کے لئے تجزیہ کے منصوبہ کا نوٹیفکیشن 10 دنوں کے اندر جاری کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس اے ایم خانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیلی ڈویژن بنچ نے تمام ریاستی بورڈوں کو ہدایت دی کہ وہ داخلی تجزیے کی بنیاد پر 31 جولائی تک نتائج جاری کریں۔ڈویژن بنچ نے کہا کہ یہ حکم تمام ریاستی بورڈوں کے لئے یکساں ہے ۔