تحصیلدار کی کار نے بائیک سوار کو 35 کیلومیٹر تک گھسیٹا ‘ غریب شخص فوت

   

لکھنو : اترپردیش کے بہرائچ میں ایک تحصیلدار کی کار نے ایک 35 سالہ شخص کو ٹکر دیدی اور اسے 35 کیلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئی جس کے نتیجہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ یو پی کے بہرائچ میں جمعرات کی شام پیش آیا ۔ متوفی کی نریندر کمار ہلدار کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے اور وہ ائینی بائیک پر گھر واپس ہو رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس کے بموجب متوفی کی نعش گاڑی میں پھنس گئی تھی اور اسے 35 کیلومیٹر تک گھسیٹا گیا ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ نائب تحصیلدار شیلیش کمار اوستھی اس وقت کار میں موجود تھے اور ضلع مجسٹریٹ مونیکا رانی نے انہیںمعطل کرنے کی سفارش کی ہے ۔ تحصیلدار کی کار کے ڈرائیور معراج احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔