نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کا خطاب
نظام آباد ۔ 4 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقررہ وقت پر عمدہ طریقہ سے ترقیاتی کام مکمل کرنے ضلع کلکٹر نارائنا ریڈی نے مشورہ دیا۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ سیکشن عہدیداروں کے ساتھ کانفرنس ہال میں اجلاس منعقد کرنے سوشل ویلفیر رہائشی ہاسپٹل کی مرمت، پرائمری ہیلت سنٹرس، ہمارا گاؤں ہمارا اسکول کے کام ہیلت سنٹروں کی توسیع کے کام وغیرہ سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کونسے کام کہاں تک مکمل کرلئے گئے ہیں معلوم کیا۔ مقررہ وقت پر کاموں کو مکمل کرنے کی ذمہ داری انجینئرنگ عہدیداروں کی ہے کہا اور ان تمام کاموں کو انجام دینے کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے کہا۔ ضروری جگہ زائد فنڈ کا استعمال کرنے تک تیار ہیں بتایا۔ منظور کئے گئے تمام اسکولس، کالجس، رہائشی ہاسٹلس میں مرمتی کام ہفتہ بھر میں مکمل کرنے کی میعاد مقرر کی۔ اس کے علاوہ کچن شیڈ، ٹائلس، فلورنگ، کلرنگ کے کام عمدہ طریقہ سے کرنے کو کہا۔ ہر اسکول میں بنیادی سہولتوں کو یقینی بنانے کی صلاح دی۔ ترقیاتی کاموں سے متعلق آنے والے ہفتہ بھر میں ضلع کلکٹر پھر اجلاس منعقد کرکے رپورٹ لینے کی بات کہی۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، انجینئرنگ شعبہ کے عہدیدار بھاونا، مرلی، دیوی واس، ڈی ایم ایچ او، ڈاکٹر سدرشن، ڈی ایس سی ڈی پی او، ششی کلا، ڈی ٹی ڈبلیو او ناگو راؤ، ڈی پی او، جیہ سدھا اور مختلف محکموں کے ڈی ای اور اے ای موجود تھے۔