سنگاریڈی اور سداسیوپیٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح ، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کی مخاطبت
سنگاریڈی یکم ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت نے آج سنگاریڈی اور سداشیوپیٹ کا دورہ کیا اور مختلف سرکاری و ترقیاتی پروگرامس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں 6,000 نئی پنشن منظور کی گئی۔جاریہ ماہ سے 2016 روپے کی پنشن ملے گی۔ تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر غریب خاندانوں کے لئے بڑے فرزند کی طرح کام کر رہے ہیں اور ہر ماہ دس کیلو چاول اور 2016 روپیہ وظیفہ دے رہے ہیں۔ ٹی آر ایس ایک ایسی حکومت ہے جو پیدائش سے موت تک تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے۔ سداسیوا پیٹ کو ہر طرح سے ترقی دی جائگی۔ سداسیو پیٹ میں 110 کروڑ کے ترقیاتی کام انجام دئے گئے اور آج ان ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ حکومت نے سداسیو پیٹ میں 45 کروڑ سے مشن بھگیرتا ٹینک، پائپ لائن اور دس ہزار نل کنکشن دئے ہیں۔ سداسیو پیٹ میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بلدی مسائل کی یکسوئی کے لیے 55 کروڑ روپیہ منظور کئے گئے۔ سابق میں کسی بھی حکومت نے سداسیو پیٹ کی ترقی پر 110 کروڑ خرچ نھیں کئے۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں ٹی ار ایس پارٹی کا ایم ایل اے نھیں لیکن تلنگانہ حکومت سیاست سے بالاتر ہوکر ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے۔ گرانی بڑھانے کا سہرا بی جے پی حکومت کے سر ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شرتھ کلکٹر ضلع سنگاریڈی’ چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی و صدر ضلع ٹی آر ایس پارٹی و دیگر موجود تھے. ہریش راؤ وزیر فینانس و صحت نے سنگا ریڈی پی ایس آر گارڈن میں نئے آسرا پینشن کارڈس 57 سال کے غریب افراد میں جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غریب عوام سے جو وعدہ کئے تھے ان کو مکمل کرتے ہوئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔ کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ نے غریب عوام کے لیے وظائف کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 2016 روپے کیا کانگرس دور میں میں 26 لاکھ افراد میں وظائف کی تقسیم کی جاتی تھی جب کہ ٹی آر ایس حکومت میں ریاست تلنگانہ میں 45 لاکھ غریب افراد میں وظائف کی تقسیم کی جا رہی ہے غریب افراد میں وظائف کو جاری کرنے کے لیے ہر سال 12 ہزار کروڑ روپے جاری کیے جارہے ہیں اور ہر ماہ ایک ہزار کروڑ روپے کا خرچ عائد ہو رہا ہے جب کہ بی جے پی غریب عوام پر خرچ کرنے والی مفت اسکیمات کو بند کرنے کا مشورہ دے رہی ہے اور صرف امیر طبقے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے بی جے پی کے دور میں پیٹرول، ڈیزل، پکوان، گیس اور دیگر اشیاے ضروریہ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی آر ایس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو روزگار سے مربوط کیا ڈی ایس سی یا دیگر ملازمتیں میں اس طرح 80 ہزار ملازمتوں پر بھرتی کرتے ہوئے جملہ 210 ملازمتوں پر مکمل طور پر بھرتی ہو گئی جبکہ بی جے پی نے ملک میں 2کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا جو کہ اب تک اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے جو کے اب بی جے پی حکومت 16 کروڑ نوجوانوں کو اپنے وعدے کے مطابق روزگار دلانا ہوگا۔