ترقی اور فلاح و بہبودی کے لحاظ سے تلنگانہ سرفہرست: گنیش گپتا

   

نظام آباد۔ 11 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ آندھرا پردیش میں علاقہ تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ۔ تاہم آج ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش بیگالہ نے بی آرایس پارٹی سرگرم کارکنوں کے آتمیہ سملین حمال واڑی چوراستہ پر ڈیویژن 15,35,36,43 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر نظام آباد میں گذشتہ60 سالوں میں جو ترقی انجام نہیں دی گئی وہ بی آرایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد 8 سال کے اندر انجام دی گئی ۔ بیگالہ گنیش نے کہا کہ پارٹی کے کارکن ہی اس کی بنیاد اور طاقت ہے ۔ بی آرایس پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے ۔ بی آرایس پارٹی واحد پارٹی ہے جس کے کارکنوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ مختصر مدت میں ترقی اور فلاح وبہبودی کے لحاظ سے ملک میں سرفہرست ہے ۔ بیگالہ گنیش نے کہا کہ کسان جو پانی اور بجلی فنڈس کیلئے لڑتے تھے آج وہی کسان چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کی قیادت میں ملک کی عوام کا پیٹ پال رہے ہیں ۔ بیگالہ گنیش نے کہا کہ بی آرایس پارٹی عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے بے شمار اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آرایس پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی فلاحی و بہبودی اسکیمات سے عوام کو واقف کروائیں اور آئندہ انتخابات میں بی آرایس پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے اپنا اہم رول ادا کریں ۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی ، صدر سٹی سرپرا راجو ، سکریٹری اے مرلی ، 15 ویں ڈیویژن کارپوریٹرمچکورا لاونیا نوین ، 35 ویں ڈیویژن سابق کارپوریٹر بی مدھوری مرلی، کے جگن ، ایم سری دھر، ایم وجئے ،36 ڈیویژن کارپوریٹر آر پرمیشوری ، آر ایل نرسمہا ، 43 ڈیویژن بی آرایس صدر اے گنگادھر کے علاوہ بی آرایس پارٹی کے قائدین و دیگر موجود تھے۔ اس اجلاس میں 4 ہزار سے زائد کارکنوں نے حصہ لیا ۔