مناما : بحرین میں پائیدار ترقی کی وزیر نور الخلیف نے پائیدار ترقی کے اہداف کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کے موقع پر نیویارک میں خصوصی انٹرویو دیا ہے۔عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بحرینی وزیر نے ملکی حکمت عملیوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں عالمی وبائی مرض کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کا نقطہ نظر واضح کیا۔بحرین میں جدت کا جذبہ، پائیدار ترقی کا عزم، عالمی وبائی امراض کورونا کے خاتمے کے بعد بھی جاری و ساری ہے۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم نے پائیدار ترقی کے عزم اور نفاذ سے متعلق پیش رفت، چیلنجز اور حل کا جائزہ لینے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں اور سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔بحرینی وزیر نے بتایا کہ پائیدار ترقی کے اہداف 17 عالمی مقاصد کا مجموعہ ہیں جو 2015 میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک نے اپنائے تھے۔غربت کے خاتمے، کرہ ارض کی حفاظت اور 2030 تک سب کے لیے خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک عالمگیر پیمانے پر عمل کے لیے آواز اٹھانے کے طور پر یہ اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔جس کا مقصد غربت، بھوک، صحت، تعلیم، صنفی مساوات، صاف پانی، آب و ہوا،ماحول اور پائیدار اقتصادی ترقی سمیت متعدد مسائل کو باہمی طور پر حل کرنا ہے۔