ترنمول ارکان کی وقف بل کیخلاف جدوجہد جاری:ممتا

   

کولکاتا : وقف ترمیمی بل پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے ۔ اپوزیشن نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ اگر بل پر ووٹنگ ہوئی تو وہ اس کے خلاف ووٹ دیں گے ۔اس تناظر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ وقف بل کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں اورہم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ایم پیز آج وقف کے لیے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جملہ پارٹی کا واحد پروگرام ملک کو تقسیم کرنا ہے ۔ وہ تقسیم کرو اور حکومت کرو میں یقین رکھتے ہیں، جو ہم نہیں کرتے۔