تروملا مندر کے سوامی بھی کورونا پازیٹیو

   

تروپتی۔ شری پدا جیر سوامی مٹھ تروملا تروپتی دیواستھانم کے بزرگ پجاری کورونا پازیٹیو پائے گئے جو تروملا میں وینکٹیشورا مندر کے تمام انتظامات کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ٹی ٹی ڈی بورڈ کے وائی وی سباریڈی نے بتایا کہ 63 سالہ سوامی کو علاج کے لیے چینائی کے کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے لیکن انہوں نے انکار کردیا اور مٹھ میں ہی علاج کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدیوں پرانی روایت کے مطابق سوامی گزشتہ اتوار سے چار ماہ طویل ’’چترماسا دکشا‘‘ پر ہیں لہٰذ انہو ںنے مٹھ میں ہی رہ کر علاج کروانے کو ترجیح دی۔ ٹی ٹی ڈی کے صدرنشین نے بتایا کہ ان کی صحت مستحکم ہے۔