تروپتی میں وائی ایس آر کانگریس کی بے قاعدگیاں : چندرا بابو نائیڈو

   

حیدرآباد۔ سابق چیف منسٹر اے پی و صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ تلگودیشم نے تروپتی ضمنی انتخاب میں وائی ایس آر کانگریس کی بے قاعدگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ برسر اقتدار جماعت نے ہزاروں فرضی ووٹرس کو بسوں سے تروپتی پہونچایا ہے تاکہ وہ ووٹ ڈال سکیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ ان بے قاعدگیوں کو روکنے جو چیک پوسٹس قائم کئے گئے تھے انہیں کیوں ہٹایا گیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کثیر تعداد میں فرضی ووٹرس کو تروپتی لایا گیا تھا ۔