ترکیہ اسرائیلی مغویان کی رہائی کیلئے سرگرم

   

انقرہ: ترکیہ کی اسرائیلی مغویان کی رہائی کے لئے کوششوں میں تیزی آگئی ہے۔ وزیرخارجہ ترکیہ ہاکان فیدان نے اس سلسلے میں حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ سے فون پر بات کی ہے۔ترکیہ نے زور دیا کہ اسرائیلوں کو حماس انسانی بنیادوں پر بحفاظت گھروں کو جانے دے۔ دوسری جانب اہل غزہ کے لئے غزہ سے نکل جانے کی اسرائیل کی دھمکی کے دوران بھی غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطینیوں کو دھمکی دی تھی کہ اپنے گھر بار اور غزہ شہر چھوڑ کر فلسطینی جنوب میں صحرائے سینا کی طرف نکل جائیں اور جب تک اسرائیلی فوج کا حکم نہ آئے واپس نہ ائیں۔تاہم اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ فی الحال اس نے غزہ پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں کیا ہے۔ البتہ آنے والے دنوں میں کیا فیصلہ ہوتا ہے کچھ کہنامشکل ہے۔