ترکیہ زلزلہ ، ملبہ سے فٹبالر کو بچالیا گیا

   

انقرہ ۔ گھانا کے فٹبالر ونگر کرسچن اتسو جو کہ تباہ کن زلزلے کے بعد ترکی کے صوبہ ہاتے میں لاپتہ ہو گئے تھے، زخمیوں کے ساتھ ایک عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے، یہ بات ان کے ترک کلب کے منیجر مصطفی اوزات نے ترک ریڈیو کو بتائی۔ 31 سالہ گانا انٹرنیشنل اور اس کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر تانیر ساوت پیرکو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد ملبے تلے دب گئے تھے جس میں کم ازکم 4,800 افراد ہلاک ہوئے ۔کرسچن اتسوکو زخمی حالت میں محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا۔ ہمارے کھیل کے ڈائریکٹر، تانیر ساوت، بدقسمتی سے اب بھی ملبے کے نیچے ہیں، ہاتیس پور کے مینیجر مصطفیٰ اوزات نے ترک ریڈیو ریڈیو گول کو بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہتاے شدید متاثر ہوئے تھے۔ اتسو جن کے پاس گھانا کے لیے 65 مقابلوں میں شرکت کا ریکارڈ ہے، انہوں نے 2014 کے ورلڈ کپ اور افریقہ کپ آف نیشنز کے چار ٹورنمنٹس میں بلیک اسٹارزکی نمائندگی کی۔ وہ ترک سوپر لیگ سائیڈہتائے اسپور کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔اس شہر کا مرکزی کلب، جو زلزلوں کے دوران ترکی کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں سے ایک ۔ اتسو نے اپنے کلب کیریئر کا زیادہ تر حصہ انگلینڈ میں گزارا ہے جہاں انہوں نے ستمبر 2013 میں چیلسی کے لیے دستخط کیے تھے۔