انقرہ 13 جولائی (ایجنسیز) مقامی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 26 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آتش زدگی سے ساڑھے تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔حکومت کے زیرِ انتظام انادولو ایجنسی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آگ ہفتہ کی رات 10بجے کے قریب چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے عمارت کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔ امدادی کارکنان کو آگ بجھانے میں چار گھنٹے لگے۔ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی کہ 39 افراد بشمول سات کارکنان کا دھوئیں کی وجہ سے معمولی طور پر دم گھٹ گیا۔ نیم طبی عملے نے جائے وقوعہ پر 26 افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 20 دیگر کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔