انقرہ 17 جولائی (ایجنسیز) ترکیہ کا کثیر سطح کا ’’اسٹیل ڈوم‘‘ فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کردہ پلیٹ فارمز اور ایک مربوط ڈیزائن حکمت عملی پر مشتمل ہے ، جو سنکرونائزڈ آپریشنز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے فیصلہ سازی کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔ایس اے ایچ اے استنبول ڈیفنس کلسٹر کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، ادارہ برائے دفاعی صنعت کے صدر حالوق گورگن نے کہا کہ اسٹیل ڈوم کو ایک دفاعی نقطہ نظر کے ساتھ تیار کیا گیا تھا جو دور ترین فاصلے سے خطرات کا پتہ لگا تے ہوئے ختم کرسکتا ہے جسے اور اس عمل میں ایک مربوط کنٹرول فراہم کیا گیا تھا۔گورگن نے بتایا کہ یہ نظام مختلف فاصلوں کے حامل سیپر ، حصار A+ او+ ، کورکت اور سنگْور میں کام کرنے والے عناصر کو ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول آرکیٹیکچر کے تحت مربوط کرتا ہے ، اور یہ اجزاء ریڈار ، الیکٹرو آپٹیکل سینسرز ، جیمرز اور لیزر سسٹم سمیت ایک جامع ڈھانچے میں ایک ہی کمانڈ کنٹرول آرکیٹیکچر کے تحت کام کرتے ہیں۔اسٹیل ڈوم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول آرکیٹیکچر کو مصنوعی ذہانت کی حمایت حاصل ہے ، تاکہ سب سے مناسب مداخلت کے منظرنامے تیار کئے جائیں اور متعلقہ یونٹوں تک پہنچائے جائیں۔