ترکی صرف شامی پناہ گزینوں کو نہیں رکھے گا:اردغان

   

استنبول،23دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس اور شامی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ادلب میں ہورہے حملوں کے درمیان ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ سبھی شامی پناہ گزینوں کو ترکی اکیلے نہیں جھیلے گا۔مسٹر اردغان نے اتوار کو ایک تقریب کے دوران کہا،‘‘ادلب سے 80ہزار سے زیادہ ہمارے بھائی ترکی کی سرحد کی طرف آرہے ہیں اور اس صورت میں ترکی اکیلا سبھی پناہ گزینوں کا بوجھ نہیں جھیلے گا۔’’صدر نے کہا کہ ادلب میں ہورہے حملوں کو روکنے کے لئے ترکی ہر ممکن کوشش کرے گا اور اسی سلسلے میں اس معاملے میں روس کے افسران کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے پیر کو ایک وفد بھی بھیجے گا۔واضح رہے کہ شام اور روس کے سکیورٹی دستے دراصل شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں باغیوں پر حملے کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے لوگ ترکی سرحد کی طرف جارہے ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ترکی پہلے سے ہی تقریباً 36لاکھ پناہ گیزنوں کو پانہ دے چکا ہے ۔ان کی دیکھ بھال پر تقریباً 40ارب ڈالر بھی خرچ کرچکا ہے ۔