انقرہ: ترکی میں فوجی سروے کے لئے نکلا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے وجہ سے سات سکیورٹی اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ترکی کی انادولو خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ایجنسی نے بتایا کہ یہ حادثہ وان صوبے میں ہوا۔2015ء ماڈل کا یہ جہاز وان اور صوبہ ہکاری میں نگرانی کے مشن پر مصروف تھا۔ ذرائع کے مطابق مذـکورہ طیارہ کے پائلٹ نے لمحہ آخر میں ٹاور سے رابطہ کیا۔ تاہم 7:45 بجے طیارہ کا رابطہ راڈار سے منقطع ہوگیا بعدمیں کچھ ہی دیر کے بعد مذکورہ علاقہ میں طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جو تقریباً 2200 میٹر کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔
