انقرہ ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے پیر کے روز مختلف شہروں کے تین میئرس کو ان کے کرد انتہا پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط کی بنیاد پر برخاست کردیا ہے ۔ دیار باقر ، مردین اور وان صوبے جو مشرقی ترکی میں ہیں اور تمام پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان ہیں اور جن کا انتخاب مارچ میں عمل میں آیا تھا ، کو اُن کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تینوں میئرس کے خلاف معاملات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں کیونکہ ان پر کرد دہشت گردوں کا پروپگنڈہ کرنے یا پھر دہشت گرد تنظیم کے رکن ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف صدر ترکی رجب طیب اردغان نے بارہا یہ دعویٰ کیا ہے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے پی کے کے سے روابط ہیں جو گزشتہ 35 برسوں کے دوران ترکی کے خلاف برسر پیکار رہی ہے۔