ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کا انڈونیشیا کے وزیر سے ٹیلی فونک رابطہ

   

انقرہ : ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریتنو مرسودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ملاقات کے دوران، چاووش اولو اور مرسودی نے 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے ، تازہ ترین پیشرفت اور انڈونیشیا کی G20 صدارت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔