نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج حکومت تریپورہ کو ایک عرضی پر نوٹس جاری کی جو دو وکلاء اور ایک جرنلسٹ کے خلاف یو اے پی اے کو لاگو کرنے کے اس کے فیصلہ کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سہ رکنی بنچ نے کہا کہ نوٹس جاری کی جائے۔ جابرانہ اقدامات نہیں ہونے چاہئے۔ ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے درخواست گذاروں کی پیروی میں بیان کیا کہ ان کے موکلین کے خلاف درج ایف آئی آر میں یو اے پی کی دفعات کو لاگو کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت نے بھوشن کی دلیل کو قبول کیا ۔