اگرتلہ: تریپورہ کے ضلع کھوئی میں تلیامورہ کے تحت اتھرامورہ پہاڑی سلسلے کے 45 میل رقبے کے 23 قبائلی خاندان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ، جہاں وہ اگرتلہ کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے قومی شاہراہ کو چوڑا کرنے کے لیے پہاڑیوں کو کاٹنے اور ان میں شگاف پڑنے سے متاثر ہو ئے ۔یہ واقعہ جمعہ کی دیر رات پیش آیا اور متاثرہ افراد نے قریبی اسکول میں پناہ لی۔مشتعل خاندانوں نے مناسب معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا۔آخر میں، قبائلی بہبود کے وزیر بیکاش دیب برما نے متاثرہ لوگوں سے بات چیت کی اور ناکہ بندی ہٹانے کے لیے ان کے مطالبات پورے کرنے کا یقین دلایا۔اطلاعات کے مطابق سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے پہاڑیوں کی کٹائی کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ جمعہ کی شام ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے کچھ مکانات منہدم گئے ۔