نئی دہلی۔ ہندوستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ونڈے سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھکا لگا ہے کیونکہ فاسٹ بولر تسکین احمد بار بار درد کی واپسی کی وجہ سے اتوارکو ہونے والے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرک بزکی ایک رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر شرف الاسلام کو ونڈے کے اسکواڈ میں تسکین کے بیک اپ کے طور پر بلایا گیا ہے۔ تسکین جنہوں نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کی ٹیم میں واپسی کے بعد 19 ونڈے میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان سے وسیع پیمانے پر توقع کی جا رہی تھی کہ وہ تمام فارمیٹس میں اپنی شاندار فارم کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف سیریز میں میزبان ٹیم کے فاسٹ بولنگ شعبہ کی قیادت کریں گے۔ بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے جمعرات کو رپورٹ میں کہا کہ تسکن کو ونڈے کے ابتدائی میچ سے باہر کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کی کمر میں درد دوبارہ ہو رہا ہے۔ ہم ان کی شرکت کے بارے میں مزید فیصلہ کرنے سے پہلے ان کی پیشرفت دیکھیں گے۔ تسکین کے علاوہ بنگلہ دیش کو30 نومبر کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے وارم اپ میچ میں ریگولر کپتان تمیم اقبال کے عضلات میں جکڑن کے باعث فٹنس سے متعلق زیادہ خدشات تھے۔ ہم تمیم کی اسکین رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ منہاجول نے مزید کہا کہ کمرکی چوٹ اور ڈاکٹر نے اس کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اسکین کرنے کو کہا۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان پہلے دو ونڈے میچز 4 اور7 دسمبر کو میرپور، ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ تیسرا ونڈے، جو پہلے ڈھاکہ میں ہونا تھا، اب 10 دسمبر کو چٹگرام کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فی الحال مردوں کی ونڈے ٹیم رینکنگ میں ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے۔ تمام ونڈے میچز، جو ونڈے ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ نہیں ہیں، مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے ڈے نائیٹ کے مقابلے ہوں گے۔ اس دورے میں آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سائیکل کے تحت دو ٹسٹ بھی ہوں گے، ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم چٹگرام میں 14 سے 18 دسمبر تک اور پھر شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میرپور، ڈھاکہ 22 سے 26 دسمبر تک دوسرا مقابلے ہوگا۔