تشدد میں مہلوکین کی تعداد 46 ہوگئی۔

,

   

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے جعفر آباد، بھجن پور اور موج پور علاقہ میں پیش آئے حالیہ فسادات میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مہلوکین کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔ تشدد سے متاثرہ علاقہ کے گوکل پوری اور شیو وہار علاقوں میں نالیوں سے چار نعشوں کو نکالا گیا ہے۔ علاقہ میں اضطراب آمیز سکون پایا جارہا ہے۔

ڈی سی پی دیپک پروہیت نے بتایا کہ مغربی ضلع کے خیالا۔ رگوبیر نگر میں کچھ کشیدگی کی اطلاع پھیلی تھی لیکن وہ غلط ثابت ہوئی۔ انہوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ سوشیل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔