کاغذنگر: کاغذنگر میں انسانیت کی مثال آج بھی باقی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاغذنگر کے فروٹ شاپ کے مالک محمد ریاض احمد نے تعصبیت کے دور میں انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک غیر مسلم بھائی کے سونے کے زیورات اور ایک لاکھ روپیہ نقد رقم سے بھرا ہوا بیگ ملنے پر اُس آدمی کی تلاش کرتے ہوئے اُس غیر مسلم بھائی کو سونے کے زیورات اور ایک لاکھ روپے نقد رقم واپس کرتے ہوئے انسانیت کی مثال قائم کی۔ غیر مسلم بھائی نے محمد فیاض احمد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک غیر مسلم بھائی نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر ہندومسلم کی بات کرتے ہوئے انسانیت کے دھجیاں اُڑا رہے ہیں۔ لیکن کاغذ نگر کے ساکن محمد فیاض احمد جیسے لوگ آج بھی انسانیت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اور فیاض احمد جیسے لوگوں کی بدولت انسانیت کی مثال دی جاتی ہے۔ اور انسانیت کے دشمن کو محمد فیاض احمد کا منہ توڑ جواب ہے، محمد فیاض احمد کے اس انسانیت کے اقدام پر مختلف گوشوں سے ان کی ستائش کی جا رہی ہے۔