تعلیمی اداروں میں صد فیصد ٹیکہ کیلئے حکومت کے رہنمایانہ خطوط جاری

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری سومیش کمار نے 10 ستمبر تک ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ٹیکہ اندازی کی مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت دی اور حکومت نے رہنمایانہ خطوط بھی جاری کئے ہیں جس کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ ، نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ 18 سال عمر مکمل کرنے والے تمام طلبہ کو کورونا ٹیکہ دینے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں صد فیصد ویکسینیشن کا عمل ہوتے ہی تعلیمی اداروں کے باہر خصوصی بیانرس لگانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ ٹیکہ اندازی کو یقینی بنانے تمام ہیڈ ماسٹرس کو پرائمری ہیلت سنٹرس سے تال میل کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں اضلاع کلکٹرس کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ٹیکہ اندازی مسئلہ کا روزانہ جائزہ لینے اور حکومت کو رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ N