تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری : کویتا

   

جگتیال میں ضلع لائبریری نومنتخب کمیٹی کی حلف برداری تقریب سے خطاب

جگتیال : جگتیال ضلعی لائبریرین نو منتخبہ کمیٹی چیرمین گلہ پلی چندراشیکھر گوڈ اور پانچ رکنی کمیٹی کی حلف برداری تقریب کا آج جگتیال پدمانائیکہ فنکشن ہال میں رکن اسمبلی یم سنجے کمار کی صدارت میں انعقاد عمل میں لایاگیا اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیر برائے سماجی فلاح و بہبود کپلہ ایشور اور رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا اور ریاستی لایبریرین صدر سریدھر اور ریاستی فینانس کارپوریشن چیرمین راجیشم گوڈ ضلع پریشد چیرمین داوا وسنتا رکن اسمبلی چپہ دنڈی یس روی شنکر جگتیال بلدیہ چیر پرسن بوگا شراون کے علاوہ دیگر عوامی منتخب نمائندے اور مختلف بی سی طبقہ کے صدور نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نومنتخبہ چیر مین اور کمیٹی کو حکومت سے منتخب کردہ سرٹیفیکیٹ حوالے کیے گئے اور مختلف گوشوں سے مبارکباد پیش کی ۔ چیرمین نے انکے انتخاب پر چیف منسٹر کے سی آر اور کے کویتا اور رکن اسمبلی سے اظہار تشکر پیش کیا ، بی سی طبقہ سے نامزد عہدوں پر انتخاب کرنے پر تمام بی سی طبقات مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔ ٹی آر یس حکومت میں ہر طبقہ کی خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ریاست فلاحی و ترقیاتی کاموں میں مثالی اور منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔ سریدھر لایبریرین ریاستی صدر نے کہا کہ جگتیال کی لائبریری کو ریاست تلنگانہ دیگر اضلاع میں ایک مثالی لائبریری بنانے کا عزم کیا جگتیال ضلع کے دیگر لائبریریوں کو بھی ترقی دینے کی بات کہی۔ کے کویتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کے تعلیم سے ہی انسان کی پہچان اور تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری ہے ،تعلیم سے ہی اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں ۔امبیڈ کر باپو راؤ پھولے اور مہاتما گاندھی نے ملک کو آزاد کرانے میں اہم رول اداکیا اور کے سی آر کو بھی تعلیم اور کتابوں سے خصوصی دلچسپی ہے جسکی وجہ سے آج ریاست تلنگانہ کے قیام اور تلنگانہ ریاست میں لائبریریوں کی ترقی کے ہر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جگتیال ضلع میں 18 منڈل ہیں 15 منڈل میں لایبریریاں موجود ہیں باقی تین منڈل میں بہت جلد لائبریریوں کے قیام کیلئے اقدامات کے لئے ریاستی وزیر کپلہ ایشور سے خواہش کی ۔ جگتیال ضلع میں ایک کروڑسے جدید عمارت کی تعمیری کام جاری ہے، اس لائبریری کو جے ین ٹی یو انجینئرنگ کالج اور آی یم اے سے منسلک کرتے ہوئے طلبا کو بھی لائبریریوں سے استفادہ کیلئے خصوصی اقدامات کا چیر مین چندراشیکھر کو مشورہ دیا ۔کپلہ ایشور نے جگتیال کے تین منڈل میں عنقریب لائبریریوں کے قیام کا تیقن دیا۔