تعمیر ملت کا اتوار کو جلسہ یوم رحمۃ للعالمین ؐ اور پیر کو یوم صحابہؓ

   

علامہ محمد قمر احمد اشرفی اور شاہ محمد فضل الدین جنیدی مہمان مقررین
حیدرآباد 10/ستمبر۔ ( پریس نوٹ ) ۔ تعمیر ملت کے 76 ویں یوم رحمت للعالمین ؐ اتوار 14 ستمبر کو نمائش گراؤنڈ میں 9 بجے صبح صدر تعمیر ملت جناب محمد ضیا الدین نیئر کی نگرانی میں منعقد ہوگا جس میں ملک کے علمائے کرام و دانشوروں ملت کے علاوہ مقامی علمائے کرام بھی مخاطب کریں گے۔میڈیا پلس آڈیٹوریم میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین تعمیر ملت نے بتایا کہ مہمان مقررین علامہ محمد قمر احمد اشرفی ناظم اعلیٰ جامعہ اشرف کچھوچا شریف یو پی بعنوان ورفعنا لک ذکرک، مولانا ڈاکٹر شیخ شاہ محمد فضل الدین جنیدی المعروف سراج با با (شیخ روضہ، گلبرگہ) بعنوان پیام سیرت کے علاوہ مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی مفتی جامعہ نظامیہ بعنوان سیرت طیبہ کی عصری معنویت، مولانا رضوان پاشاہ صدر دی قرآن اکیڈیمی بعنوان ‘ موجودہ حالات میں مسلم نو جوانوں کی ذمہ داری سیرت طیبہ کی روشنی میں، معتمد عمومی تعمیر ملت جناب عمر احمد شفیق بعنوان رحمت للعلمین کا رحمانہ سلوک، مولا نا مفتی ابوبکر قاسمی ناظم مدرسہ کیف ایمان بعنوان اصلاح معاشرہ اور سیرت نبی، جناب عزیز الرحمن مترجم قرآن و بخاری شریف تلگو میں شرف تخاطب حاصل کریں گے۔ صدر مجلس استقبالیہ جناب عبد القدیر خطبہ استقبالیہ کے بعد صدر تنظیم جناب محمد ضیا الدین نیئر کی ابتدائی تقریر ہوگی۔ صدر استقبالیہ جناب عبدالقدیر کے ہاتھوں سو نیئر کی رسم اجرائی انجام دی جائے گی۔ نگران جلسہ جناب محمد ضیا الدین نیئر کے صدارتی خطاب کے بعد مولانا مفتی صادق محی الدین کی دعاء ہوگی اور معتمد استقبالیہ مفتی عبد الماجد شکریہ ادا کریں گے جبکہ جناب ساجد عارف رؤف سلام بحضور سرور کونین پیش کریں گے۔ 15 ستمبر پیر کو 8-30 بجے شب چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراونڈ میں یوم صحابہؓ صدر تعمیر ملت جناب محمد ضیا الدین نیئر کی زیر نگرانی منعقد ہوگا جس میں مہمان مقرر علامہ محمد قمر احمد اشرفی ناظم اعلیٰ جامعہ اشرف کچھو چا شریف بعنوان صحابہ اکرم ” کا تعلق بالرسالت کے علاوہ مقامی مقررین امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش مولا نا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے بعنوان صحابہ کا معیار حق، مفتی نیر اعظم اشرفی ڈائرکٹر اسلامک انفارمیشن سنٹر بعنوان صحابہ کا عمل واجب اتباع، مولانا اشرف بشیر حسامی بانی و متہم مصباح العلوم بعنوان ‘ایک انصار ایک مہاجر اور معتمد عمومی تعمیر ملت جناب عمر احمد شفیق بعنوان صحابہ ما عشق رسول مخاطب کریں گے۔ صدر مجلس استقبالیہ ڈاکٹر عبدالقدیر خطبہ استقبالیہ اور نگران جلسہ جناب محمد ضیا الدین نیر کا صدارتی خطبہ ہوگا۔ نائب معتمد عمومی جناب محمد سیف الرحیم قریشی کی نگرانی میں تعلیمی مقابلہ جات کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور نائب معتمد استقبالیہ جناب رضی الدین راشد شکر یہ ادا کریں گے۔ ان دونوں جلسوں میں خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔

جلسہ میلاد النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : جلسہ میلاد النبیؐ برائے خواتین 11 ستمبر جمعرات یوسف گلشن شادی خانہ ، جہا نماں شمع ٹاکیز صبح 10 تا 4 بجے دن زیر نگرانی محترمہ واعظہ ہاجرہ بی بی مقرر ہے ۔ جس میں عالمات و فاضلات کے خصوصی خطابت اور خوش لحان نعت خواں طالبات کی نعتیں پیش کی جائے گی ۔ بعد جلسہ تناول طعام کا اہتمام رہے گا ۔ خواتین وطالبات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔۔