تقررات کا اعلان ، انتخابی سیاسی حربہ

   

امیدواروں کیلئے کوچنگ سنٹر کی کشادگی کا مطالبہ: وائی نروتم
ظہیرآباد 9/ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی وائی نروتم نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت پچھلے آٹھ سالوں سے ریاست میں برسر اقتدار ہے لیکن انتخابات سے عین قبل یہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کیلئے ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کرکے اپنے سیاسی اغراض کی تکمیل کرنا چاہتی ہے ۔ جن کیلئے تقریباً 11 لاکھ بے روزگار نوجوانوں نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک عہدہ کیلئے 126 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جب کہ ہر امیدوار کو آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے تقریباً 500 روپے کے اخراجات بردشت کرنے پڑ ے ہیں ۔ اس طرح ملازمت کے خواہشمند بے روزگار نوجوان تا حال 55 کروڑ روپے خرچ کردئے ہیں ۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ ان بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کوچنگ سینٹرس کا قیام عمل میں لاتی لیکن وہ اسے بھول چکی ہے ۔کانگریس لیڈر نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کم از کم کوچنگ سینٹرس کھولے تاکہ ملازمت کے خواہشمند نوجوان اس سے استفادہ کرسکیں ۔اس موقع پر دیگر قائدین محمد یوسف ، سابق ایم پی ٹی سی سرینواس ، ساموئل اور دوسرے نروتم کی پریس کانفرنس میں موجود ہے۔
ڈاکٹر ایم اے قدیر کی کتاب کو اترپردیش اردو اکیڈیمی سے اعزاز
عادل آباد /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممتاز ادیب ڈاکٹر ایم اے قدیر کی سترہرھویں تصنیف ’’ لفظوں کی مہک ‘‘ کو ریاست اترپردیش اردو اکیڈیمی نے اعزاز سے نوازہ ۔ ڈاکٹر ایم اے قدیر کی تاہم 17 کتابیں جس میں پروفیسر رحیم الدین حیات اور کارنامے ، فلسفہ و تنظیم مدرسہ ، آخری صفحہ ( افسانوی مجموعہ ) زحمت سفر ( ناول ) قاضی مشتاق احمد شخصیت اور کارنامہ ، تیسری آنکھ ، قاضی مشتاق احمد ایک مطالعہ ( قومی کونسل ) میزان زاویہ نگار ، ثمامہ کی ڈائری ، روبوٹ کی دنیا ، قاضی مشتاق احمد کے افسانوں کا تنقیدی و تجرباتی مطالعہ عادل آباد میں اردو شعر و ادب ، امجد حیدرآبادی ایک مطالعہ ( بچوں کے ادب ) علامہ اقبال ایک مطالعہ ، کہکہشاں ادب شائع ہوچکے ہیں ۔ حال ہی میں قومی سطح پر بچوں کے ادب پر تحریر کردہ ناول شمو اور روبوٹ کی دنیا کو انعام اول پچاس ہزار روپیوں سے نوازہ گیا ۔ اب جبکہ ریاست اتپردیش اردو اکیڈیمی کی جانب سے ڈاکٹر ایم اے قدیر کو اعزازی دس ہزار روپئے عطا کئے گئے ۔
اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
گجویل /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر گجویل کے توپران لب سڑک موجود تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول برائے طلبہ میں داخلوں کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے ۔ یہ بات گجویل اقلیتی اقامتی اسکول برائے طلبہ کے پرنسپل مسٹر کرن کمارنے ایک صحافتی بیان میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکول ہذا میں پانچویں جماعت میں مخلوعہ تمام نشستوں کیلئے فی الحال داخلے جاری ہے ۔ اس کے علاوہ چھٹویں ساتویں ، آٹھویں جماعتوں میں ماباقی سیٹوںکیلئے بھی بھرتی کی جارہی ہے اور انٹرمیڈیٹ سال اول میں ایم پی سی اور بی پی سی گروپس میں بھی داخلے جاری ہے ۔ مسٹر کرن کمار نے خواہش مند طلبہ سے خواہش کی کہ وہ اپنے ضروری اسنادات کے ہمراہ کالج کے اوقات میں رجوع ہوکر داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔