تلامڈگو موضع میں غریب مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں

   

یلاریڈی۔ حلقہ ڈیویژن کے منڈل لنگم پیٹ میں تلامڈگو موضع پر چند سالوں سے غریب بے سہارا مسلم خاتون فخر النساء کسمپرسی کی زندگی گذاررہی ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ شوہر کے فوت ہونے کے بعد آسرا وظیفہ سے حاصل ہونے والی دو ہزار روپئے کی رقم سے ہی اپنا گذارا کرتے آرہی ہیں۔ اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک جھونپڑی میں گذر بسر کرنے پر محبور ہیں جس کا چھت تک ٹھیک نہیں ۔ واضح رہے کہ یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر کا آبائی علاقہ بھی تلامڈگو ہی ہے اور اس علاقہ میں 10 مسلم خاندن اپنی جھونپڑیوں پر ٹاپرین ڈال کر زندگی گذار رہے ہیں۔ بے سہارا خاتون فخر النساء بیگم اور ان کے دو بچے 26 سال حاجی ، 20 سالہ شبانہ جو جسمانی طور پر ٹھیک نہیں اپنا گذارا کرنے سے قاصر ہیں۔بی جے پی قائدین نے بے سہارا اس خاندان کو راشن فراہم کیا اور ان کے بچوں کو وظیفہ کیلئے متعلقہ عہدیداروں سے بات کرنے کا تیقن دیا۔