حیدرآباد۔ 9اپریل (یواین آئی) ضلع نلگنڈہ مریال گوڑہ میں بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 20افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔پولیس کے مطابق پرائیویٹ ٹراویلس کی بس، باپٹلہ جارہی تھی کہ ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے سبب یہ بس الٹ گئی۔سمجھاجاتا ہے کہ حادثہ کے وقت بس میں 27افراد سوار تھے جن میں سے 20شدید زخمی ہوگئی۔ان تمام زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ۔