حیدرآباد22جون (یواین آئی) مختلف میڈیکل کالجس میں ای ڈی کے چھاپے دوسرے دن بھی جاری ہیں۔پی جی میڈیکل نشستوں کو بلیک کرنے مینجمنٹ کوٹہ نشستوں کو فروخت کرنے کے الزامات پر یہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ حیدرآباد کریم نگر، محبوب نگر، سنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری اضلاع میں کئی کالجس پر چھاپوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔حکمران جماعت بی آرایس کے عوامی نمائندوں کے کالجس ان میں زیادہ ہے ۔ ای ڈی کے عہدیداروں کی ٹیموں نے ایک ساتھ ان چھاپوں کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رکھا۔