تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں شیڈول کی اجرائی کا امکان !

,

   

ڈسمبر کے پہلے ہفتہ میں رائے دہی ، 3 اکٹوبر سے الیکشن کمیشن کا دورہ حیدرآباد ،ووٹرلسٹ پر نظرثانی مکمل، 4اکٹوبر کو قطعی فہرست

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز)ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے 6 تا 10 اکٹوبر کو شیڈول جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ اسمبلی اور پارلیمنٹ کے علحدہ علحدہ انتخابات منعقد ہونے کے اشارے مل رہے ہیں جس کے تناطر میں موجودہ اسمبلی کی میعاد مکمل ہونے سے قبل انتخابی عمل مکمل ہونا ضروری ہے ۔ واضح رہے کہ 7 ڈسمبر 2018 ء کو انتخابات منعقد ہوئے تھے ، 16 جنوری کو اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا لہذا 17 جنوری 2024 ء سے قبل نئی اسمبلی کا وجود میں آنا لازمی ہے ۔ اس لحاظ سے اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں انتخابی شیڈول جاری ہونا ہے ۔ اس کے بعد پرچہ نامزدگیاں ، اُن کی تنقیح ، پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری ، رائے دہی اور ووٹوں کی گنتی کیلئے کم از کم دو ماہ کا وقت ضروری ہے ۔ ڈسمبر کے پہلے ہفتہ میں انتخابات منعقد ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت پر انتخابات کیلئے 10 اکٹوبر سے قبل شیڈول کی اجرائی ضروری ہے۔ تاخیر ہونے پر انتخابات کے انعقاد میں دشواریاں پیش آسکتی ہیں۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں انتخابی ریالیوں کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل الیکشن کمیشن کی ٹیم 3 ، 4 ، 5 اکٹوبر کو تلنگانہ کا دورہ کرے گی ۔ یہ ٹیم ریاست میں فہرست رائے دہندگان ، پولنگ مراکز ، انتخابی عمل کا حصہ رہنے والے عملہ ، پولیس بندوبست جیسے اہم اُمور کا جائزہ لے گی ۔ جائزہ لینے کے بعد سنٹرل الیکشن کمیشن کو خصوصی رپورٹ پیش کرے گی ۔ رپورٹ کی وصولی کے بعد سنٹرل الیکشن کمیشن کی جانب سے تلنگانہ میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری کرنے کے قوی امکانات ہیں ۔فی الحال جو اطلاعات وصول ہورہی ہیں اس کے مطابق 6اکٹوبر کو شیڈول جاری ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ اگر 6 اکٹوبر کو شیڈول جاری نہ ہوسکا تو 10اکٹوبر سے قبل کسی بھی وقت جاری ہوسکتا ہے ۔ شیڈول کی اجرائی کے ایک ماہ بعد انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوگا جس کے بعد ہی پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل شروع ہوگا ۔ پرچہ نامزدگیاں کا عمل شروع ہونے کے ایک ماہ بعد انتخابی عمل مکمل ہوتا ہے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی جانب سے سنٹرل الیکشن کمیشن کی ٹیم کے دورے تلنگانہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ملاقاتوں کیلئے ہر دن کے علحدہ شیڈول کو قطعیت دیدی ہے ۔ اس کے علاوہ ووٹر لسٹ پر نظرثانی ، اعتراضات قبول کرنے کا عمل منگل کو اختتام کو پہونچا ہے ۔ ریاست میں فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کیلئے جملہ 27 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ نئے ووٹ حق کیلئے فارم 6 کے تحت 3.06 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ۔ پتہ کی تبدیلی اور نظرثانی کیلئے فارم 8 کے تحت 7.77 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں ۔ اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ 27.09 لاکھ درخواستوں کا 27 ستمبر سے قبل جائزہ لیا جائیگا ۔ 4اکٹوبر کو قطعی فہرست رائے دہندگان جاری کی جائیگی ۔ ریاست میں نئے رائے دہندوں کے اندراج میں 18 تا 19 سال عمر کے ووٹرس کی تعداد 6.51 لاکھ ہے ۔ جملہ رائے دہندوں کی تعداد 3.13 کروڑ ہے جن میں مرد رائے دہندوں کی تعداد 1.57 کروڑ ، خواتین رائے دہندوں کی تعداد 1.56 کروڑ دیگر رائے دہندوں کی تعداد 2,226 ہے ۔ مختلف وجوہات سے 3.39 لاکھ رائے دہندوں کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کردیئے گئے ہیں۔ ن