تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس قائدین کو تلخ تجربہ

   

حیدرآباد۔/17 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کے قائدین کو تلنگانہ اسمبلی میں آج اس وقت تلخ تجربہ سے گذرنا پڑا جب عہدیداروں نے سی ایل پی آفس کے روبرو انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، سابق وزیر محمد علی شبیر اور دیگر قائدین ٹی آر ایس کے کونسل امیدوار وینکٹ رام ریڈی کے خلاف شکایت کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے پاس پہنچے۔ ریٹرننگ آفیسر کو یادداشت کی پیشکشی کے بعد کانگریس قائدین سی ایل پی دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرنا چاہتے تھے لیکن اسمبلی کے عہدیداروں نے اجازت نہیں دی۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران اس طرح کی پابندی ہوتی ہے لیکن عہدیداروں نے کہا کہ اجلاس نہ بھی ہو تو قائدین کو دفاتر کے باہر میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آخر کار کانگریس قائدین کو سی ایل پی آفس میں میڈیا سے بات کرنی پڑی۔ر