حیدرآباد۔/16 جنوری، ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل اور اسمبلی کے 17 جنوری سے شروع ہونے والے سیشن کے دوران نظم و ضبط عامہ کی برقراری کیلئے سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے عمارات مقننہ کے اطراف چار کیلو میٹر کے حدود میں امتناعی احکام نافذ کردیئے ہیں۔ جس کے تحت ان حدود میں نقص امن کا سبب بننے والے تمام جلسوں، جلوسوں کے انعقاد پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ یہ امتناعی احکام 17جنوری کی صبح 6-00 بجے سے21 جنوری کی صبح 6-00 بجے تک نافذ العمل رہیں گے۔