حیدرآباد 21 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مانسون کافی سرگرم ہوگیا ہے۔ دفتر موسمیات نے بتایا کہ اضلاع کاماریڈی، نظام آباد اور میدک میں دھواں دھار بارش ہوئی۔ دفتر موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں 22 جولائی تک بعض مقامات پر بہت زور دار بارش ہوگی۔