حیدرآباد18نومبر(یواین آئی) بی آرایس رکن اسمبلی جوگورامنا کو تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا۔عادل آباد جیناتھ منڈل میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جوگورامنا انتخابی مہم چلانے آئے تھے تاہم مقامی افراد نے ان کو روک دیا اور برہمی کا اظہار کیا۔ ان افراد نے بی سی بندھو اسکیم پر سوال کیا اور کہاکہ ان کو بی سی بندھو اسکیم کا فائدہ نہیں پہنچایاگیا ۔ انہوں نے پوچھا کہ گولہ کروما طبقہ کیلئے حکومت نے کیا کیا ؟۔بی آرایس لیڈروں نے الزام لگایا کہ بی جے پی سے مقامی افراد کو اشتعال دلایاجارہا ہے ۔ صورتحال پر قابو پانے پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔